ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مرکز زلزلہ پیما کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ سوات، راولپنڈی، دیربالا، میانوالی، نارووال، ایبٹ آباد، بٹگرام،مری ،پشاور،مالا کنڈ،سوات،باجوڑ،شانگلہ،شبقدر،مردان،اپر دیر،چارسدہ،مہمند،چلاس ،دیامر،مظفرآباداور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا او لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کی گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت

زلزلہ پیما مرکز کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز آزاد جموں کشمیر سے 104 کلو میٹر شمال مشرقی علاقہ تھا،زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 40 کلو میٹر تھی.

اس سے قبل چلاس اور دیامر اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 150 کلومیٹر شمال کی جانب کا علاقہ تھااور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کہیں سے کسی قسم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں ‌زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محمکہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا