پاکستان کشمیر کا وکیل تھااور رہے گا،شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے یوم یک جہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل کشمیر نے اپنے صبرواستقامت سے آزادی کی جنگ میں قابض بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور پوری مہذب دنیا کے لئے امن و انصاف کا کھلا چیلنج ہے۔ بھارت نے اپنی ظالم افواج کے ذریعے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا جس بے دردی سے لہو بہایا ہے اس پر نسل انسانی شرمندہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک ان شاء اللہ رہے گا۔