نواز شریف کو حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا،ہسپتال ذرائع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا ہے
وزیراعظم نواز شریف کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں ہارٹ اٹیک جاننے کیلئے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے پی آئی سی بجھوائے گئے جس کا رزلٹ ’’نیگٹیو‘‘ آیا۔ ٹروپ آئی ٹیسٹ ’’نیگٹیو‘‘ آنے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دل کے مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں لیکن اب ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ جناح ہسپتال بورڈ کی جانب سے کیے گئے ٹروپ آئی ٹیسٹ ’’پازیٹیو‘‘ آنے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   انصاف صحت کارڈکی نیلامی سے متعلق کیس،وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ طلب

Related