پاکستان کو بچانے کےلئے تحریک انصاف سے چھٹکارہ ضروری ہے ،جاوید لطیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے اس لئے تمام سیاسی جماعتیں سرجوڑ کر اس شخص سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیں ورنہ یہ پاکستان کو تباہ کردےگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاہے کہ تین ہفتے بعد تحریک انصاف کو بہت سی اور چیزیں بتانے کی ضرورت پڑ جائیگی ، اس وقت یہ بتائیں کہ این آر او لینے کی بات کون کررہاہے ؟ اگر این آر او کرنا ہوتا تو نواز شریف کی حکومت نہ جاتی اور انتخابی نتائج یہ نہ ہوتے ، نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ جیل نہ جاتے ۔ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو اس سے قبل بھی سزائیں ہوچکی ہیں اور ان پر اس قسم کے الزامات لگتے رہے ہیں، نواز شریف مسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں، ان کی مرضی کے بغیر شہباز شریف سمیت پارٹی کاکوئی رکن کوئی فیصلہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پنڈی کا جو بندہ بیٹھا ہواہے ، اس کانام لیناپاکستانی قوم کی توہین ہے ، اس بندے کو مرنابھولا ہوا ہے ، آج جو امریکن مالیاتی ادارے کاسروے معیشت کے حوالے سے کیاکہہ رہاہے ؟ اب یہ بتائیں کہ تحریک انصاف کے دعوے کدھر گئے اور پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے اس لئے تمام سیاسی جماعتیں سرجوڑ کر اس شخص سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیں ورنہ یہ پاکستان کو تباہ کردے گا ۔