نواز شریف ملک سے باہر جانے کے لیے بہانے کر رہے ہیں:فیاض الحسن چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سارے ٹیسٹ کلیئر ہیں اور یہ سارے بہانے ملک سے باہر جانے کے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس ٹھیک آ رہی ہیں، یہ سارے بہانے صرف ملک سے باہر جانے کے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے مخالفین کو کبھی گالی نہیں دی، بلاول بھٹو، سعید غنی کی زبان بھی تو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر

Related