8 سالہ پاکستانی عائشہ ایازنے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

Spread the love

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) 8 سالہ عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے۔ 8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مانگے تانگے کی حکومت کو ہم نہیں گرائیں گے یہ خود گرجائے گی،آصف زرداری

تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمرتائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر

Related