وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات، سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:   اپوزیشن میرے منہ سے کونسے تین الفاظ سننے کیلئے بے چین ہے ؟ عمران خان نے دوٹوک فیصلہ سنا دیا

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی اور جے آئی ٹی وزیراعظم کو رپورٹ بھی پیش کرے گی۔ دوسری جانب جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مدعی اور عینی شاہدین تعاون نہیں کر رہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ، تمام دفاتراوراجتماع گاہیں بند ہوں گی

Related