پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا سرفراز احمد پر پابندی کے آئی سی سی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد پر پابندی کے آئی سی سی کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز کے معاملے پر بیوروکریسی، عام فہمی پر حاوی ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہر سطح پر باضابطہ غلطی مان کر اور معافی مانگنے کے بعد بھی آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کی دی جانے والی سزا سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

احسان مانی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں، ٹیموں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد آئی سی سی بیچ میں آگیا، اگر صلح آئی سی سی قوانین کے تحت نہیں ہوسکی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صلح نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کافیصلہ بھی خاموشی سے آیا اور پریس ریلیز سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلسی بھی اعلان کرچکے تھے کہ سرفراز کو معاف کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سرفراز احمد نے جو بات کہی وہ شاید پاکستانی معاشرے میں اتنی بری نہیں سمجھی جاتی تاہم نسلی امتیاز کے معاملے پر کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں