پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (این این آئی) سینئر صحافی اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف مبینہ کرپشن کے معاملہ پر ڈاکٹر شاہد مسعود پر فرد جرم جمعہ کو بھی عائد نہ ہوسکی۔

کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے دور ان شاہد مسعود کے وکیل رسول عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر شاہد مسعود طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے۔

شاہد مسعود کے وکیل نے عدالت سے تاریخ دینے کی استدعا کی عدالت نے شاہد مسعود کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی

4 thoughts on “پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *