سعودی حکومت نے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا

Spread the love

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی۔

سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت میں ماحول مسلمان نہیں ہندو خراب کرتے ہیں

اور سعودی حکومت کے مطابق مہم کے دوران 381 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 87 کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ۔ 106 بلین ڈالر کی رقم جائیداد ، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائی گئی ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بنائی گئی انسداد کرپشن کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے جس کے بعد کرپشن کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:   شام میں اسپتالوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری میں 45 افراد ہلاک

واضح رہے کہ نومبر 2017 میں سعودی حکومت کی جانب سے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنائی گئی جس کے بعد شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

Related

2 تبصرے “سعودی حکومت نے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا

  1. Substance Abuse In Children http://aaa-rehab.com Drug Rehab http://aaa-rehab.com Meth Treatment Centers Near Me
    http://aaa-rehab.com

  2. Drug Name Containig Amoxicillin [url=https://buyciallisonline.com/#]cialis online without prescription[/url] Alquiler De Kamagra Cialis Nitrostat Without Prescription

اپنا تبصرہ بھیجیں