یوم یکجہتی کشمیر : 5 فروری منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) یوم یکجہتی کشمیر 5فروری منگل کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

کشمیر ڈے کے موقع پرٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گیاور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں:   مونس الٰہی کی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں

جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں