حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا، نواز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے، کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسملبی کے باہر کسانوں نے آلو کی قیمت نہ بڑھانے پر احتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

10 thoughts on “حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا، نواز شریف

  1. Pingback: yasam ayavefe
  2. I think this is one of the most significant info for me. And i am glad reading your article.
    But wanna remark on few general things, The site style is
    perfect, the articles is really nice : D. Good job, cheers

  3. Pingback: travesti.site
  4. Howdy! I’m at work browsing your blog from my new iphone 3gs!
    Just wanted to say I love reading through your blog and look forward to all your
    posts! Carry on the excellent work!

  5. Pingback: incirplieat

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *