لیڈ یز کلب قصور کی تزئین وا ٓرائش اور اسے فعال بنایا جائے گا،وسیمہ عمر

قصور(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ لیڈ یز کلب قصور کی تزئین وا ٓرائش اور اسے فعال بنایا جائے گا، لیڈ یز کلب میں خواتین کی دلچسپی کے مختلف پروگرامز کے باقاعدگی سے انعقاد کےلئے شیڈول مرتب کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےلیڈ یز کلب کے دورہ کے موقع پر ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، لیڈ یز کلب آمد پر مسز وسیم، مسز عطیہ و دیگر عہدیداران نے انکا استقبال کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا شہزاد احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ لیڈ یز کلب میں ترقیاتی کاموں کےلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فنڈز حاصل کئے جائیں گے اسی طرح ممبر شپ فیس کی مد میں حاصل ہونےوالی رقم کو بھی تعمیراتی مقاصد کےلئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ، علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا جائزہ لیا، عرفان حیدر سیال کی رپورٹ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں