نواز شریف کی نااہلیت کیخلاف کیس سے جج نے معذرت کر لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو الیکشن کمشن کی جانب سے نا اہل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تاہم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس سننے سے معذرت کر لی ۔غلام یاسین بھٹی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے درخواست گزار مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو غیر قانونی طور پر نا اہل کیا۔
درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار غلام یاسین بھٹی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، نیز کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔

12 thoughts on “نواز شریف کی نااہلیت کیخلاف کیس سے جج نے معذرت کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *