حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملہ پر مذاکرات مکمل ہو گئے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی،تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب شروع ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں