عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں‘سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تو عمران خان کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔ ایک بیان میں سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کے خواب میں چھیچھڑے نظرآنے جیسی ہے،اب تو عمران خان کے اتحادی بھی انہیں فسادی کہتے ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کو پشاو ر میں چالان بھیج دیا گیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں