برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بچ گئی، تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بریگزٹ معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی حکومت بال بال بچ گئی۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف دارالعوام میں تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام ہوگئی۔ تھریسامے کی حمایت میں 325 جبکہ مخالفت میں 306 ووٹ آئے جس کے باعث ان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی بچ گئی۔ تھریسامے نے اظہار اعتماد پر ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا میں فائر فائٹر نے بوریت دور کرنے کیلیے مکانوں کو آگ لگادی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں