فوادچودھری کی معذرت قبول،چوہدری شجاعت میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ فوادچودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیاہے اور معذرت کرلی ہے، بات کو طول دینے کافائدہ مخالفین کوہوگا ۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے ، معاشی بحران کو نہ روکا گیا تو مہنگائی کا طوفان آئیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بحرانوں سے گزر رہاہے ، ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیاہے اور معذرت کرلی ہے، بات کو طول دینے کافائدہ مخالفین کوہوگا ، تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کیا تھا۔