میونسپل سروسز کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا،احمد خاور شہزاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(میاں عدنان شریف سے )ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں اور خاص طور پر میونسپل سروسز کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا۔وہ چیف سیکرٹر ی پنجاب کے متوقع وزٹ کے سلسلہ میں افسران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام افسران لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ دس پوائنٹس کے ایجنڈا پر کام ہو گا۔ سب سے پہلے تو ڈویلپمنٹ کی سکیموں کو بہتر حالت میں چلایا جائے اور ان کی مکمل پروگراس رپورٹ تیار کی جائے اور جو جو ضروریات ہیں ان کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ تیار کی جائے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سلمان، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رضوان محمود چوہان ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ مصور خاں نیازی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہر یار عارف ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سید جمیل حیدر شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ راﺅ تسلیم اختر ، ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید احمد سیال، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن ، آر ٹی اے اقصیٰ غفور ، ڈی او انڈسٹریز میاں محمد عرفان، ڈی ایس او عطاءالرحمن خاں، چیف آفیسران بلدیہ ، تحصیلد ار ان اور دےگر متعلقہ افسران موجود بھی تھے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ اپنے ایل آر ایم آئی ایس سینٹروں کو عوامی سہولیات کیلئے بہتر کرے اور تمام ریکارڈ کو تیار رکھے نیز عوامی سہولیات کیلئے ہر ممکن کوشش کرے۔اس طرح انہوں نے لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ تمام لوگوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔سکولوں میں ہر ممکن بہتری کی جائے۔ کھیلوں کے میدانوں کو مزید بہتر بنانے کےلئے کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جائیں۔انہوں نے محکمہ لیبر کو بھی خصوصی ہدایات دیں کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور بھٹہ پر موجود طالب علموں کو یونیفارم اور کتابوںکی فراہمی یقینی بنائے۔ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہداےت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل جاری رکھیں اور رےونےو رےکوری کے لیے اپنی فےلڈز میں نکلیں رواں مالی سال ٹارگٹ پورا کریں۔ واجبات کی وصولی مےں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو ہر گز برداشت نہےں کےا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ، علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا جائزہ لیا، عرفان حیدر سیال کی رپورٹ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں