ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ٹرانسپورٹرز کوحکومت کے مقررہ کردہ نرخ ناموں کو تمام گاڑیوں میں آویزاں کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (میاں عدنان شریف سے)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ غفور نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کے مقررہ کردہ نرخ ناموں کو تمام گاڑیوں میں آویزاں کریں اور تیز رفتاری اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں قانون کی خلاف ورزی اور نرخ نامہ سے زائد کرایہ وصول کونے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ نابینا اور خصوصی افراد کو حکومتی پالیسی کے مطابق ہر مسافر گاڑی ان کےلئے سیٹ مختص رکھیں ۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ غفور نے گوجرہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی شکایات سنیں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کرایہ مسافروں کو واپس کروایا انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کا ساتھ ساتھ انکی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رایت نہیں برتی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ٹرانسپورٹرز کوحکومت کے مقررہ کردہ نرخ ناموں کو تمام گاڑیوں میں آویزاں کا حکم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں