ہم این آر او مانگنے والے نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا نام کہاں سے سیکھ لیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اہم پوزیشن پر کوئی بھی بات کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے، خوش قسمتی سے پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں اور ہم ماننے کے لیے بھی تیار ہیں وہ وزیراعظم ہیں، کم از کم عمران خان کو اتنا علم ہونا چاہیے کہ سیاست دان بائیکاٹ کرتے تو کیوں کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ آتے ہیں، بائیکاٹ کرتے ہیں آپ کیوں نہیں پارلیمنٹ آتے، آپ کو ہر ہفتے پارلیمنٹ آنا تھا اور سوالات کے جوابات دینے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں، عمران خان نے پتا نہیں این آر او کا نام کہاں سے سیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:   جہانگیر ترین کی ایک بار پھر آصف علی زر داری اور شہباز شریف پر شدید تنقید

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں