اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز میں نیب کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکیلئے مقرر کردی،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ21 جنوری کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہو گا،ڈویژن بنچ ایک ہی دن نیب اور نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
