نیب کو ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم سے معافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نیب کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 27 لاکھ روپے کے ایک بے تکے ہیلی کاپٹر کیس پر معافی مانگنی چاہیے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مراد علی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کا جن ہے، وہ اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں کیا حکم ہے میرےآقا، پاکستان اور اس کے 3 صوبوں نے تبدیلی کی لہر دیکھی ہے، سندھ کےعوام کا بھی حق ہے کہ وہ تبدیلی دیکھیں۔ ہر وہ شخص جس کے دل میں سندھ کے عوام کا درد ہے وہ تبدیلی چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی خود سندھ میں تبدیلی لے آئے، مراد علی شاہ استعفیٰ دیں، اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت عملی اقدامات اٹھائے گی اور پیپلز پارٹی کی اکثریت ہمارا ساتھ دے گی۔ سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنائیں گے اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہم سے رابطے میں ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ نیب نے وزیر اعظم عمران خان پر 27 لاکھ روپے کا ایک بے تکا کیس بنایا ہوا ہے، نیب کو ہیلی کاپٹر کیس پر وزیر اعظم سے معافی مانگنی چاہیے۔

3 thoughts on “نیب کو ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم سے معافی مانگنی چاہیے، فواد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *