آصف زرداری کیخلاف مقدمات چودھری نثار نے بنوائے :طارق فضل چودھری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے ، چودھری نثار نے اس وقت کی معلومات اورشواہد کے مطابق یہ کیسز بنوائے تھے ۔دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ نیب قوانین میں تبدیلی کی جوبات اب ہورہی ہے یہ پہلے ہوجانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات میں جتنی جارحیت ہے اس سے سمجھا جارہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی ہو لیکن حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کہ نین قوانین میں تبدیلی ہو ، نوے دن کا ریمانڈ دنیا میں کسی قانون میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے اندر آئین وقانون کی بالادستی کی بات کی ہے ، ایک ملک کا تین دفعہ وزیراعظم رہنے والانیب عدالت میں سو سے زائد پیشیاں دیتا ہے تو یہ آئین کی بالا دستی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں اگر تبدیلی ہو تو پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے ہونی چاہئے ، حکومتی ارکان پر بنائے گئے مقدمات پر نیب میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی، مسلم لیگ ن کی حکومت کا کبھی یہ ایجنڈا نہیں رہا کہ وہ سیاسی بنیاد پر نیب میں مقدمات بنائے ، ہماری سیاسی طور پر کسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کی پالیسی کبھی بھی نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات نوازشریف کی ہدایت پر نہیں بنے تھے ، چودھری نثار نے اس وقت کی معلومات اورشواہد کے مطابق یہ کیسز بنوائے تھے ۔

3 thoughts on “آصف زرداری کیخلاف مقدمات چودھری نثار نے بنوائے :طارق فضل چودھری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *