ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل خارج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

42 thoughts on “ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *