نیب کے خوف سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں:لطیف کھوسہ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نیب میں جواب دہی کے خوف کی وجہ سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں ، حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر سیاستدانوں کوداغدار کیاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود کہاہے کہ جے آئی ٹی کو ئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر جن لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا اس میں کراچی کے ٹاپ کاروباری افراد بھی شامل ہیں جن سے ملک کے کاروبار کونقصان پہنچاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب میں جواب دہی کے خوف کی وجہ سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں ہے ، حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر سیاستدانوں کوداغدار کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال۔جے آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش

Related

32 تبصرے “نیب کے خوف سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں:لطیف کھوسہ

اپنا تبصرہ بھیجیں