پاکستان کی معیشت پر غیریقینی کی فضا طاری ہے : معیشت فرخ سلیم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق معاون خصوصی برائے معیشت فرخ سلیم نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت پر غیر یقینی کی فضاطاری ہے ، حکومت نے مائیکرو لیول پر تو کام کیاہے لیکن میکرو سطح پر کوئی اقدامات نہیں کئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ سلیم نے کہاکہ پاکستان میں معیشت پر غیر یقینی کی فضاطاری ہے ، حکومت نے مائیکرو لیول پر تو کام کئے ہیں لیکن میکرو سطح پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ، اگر حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تو واضح طور پر بتادے تاکہ معیشت پر غیر یقینی کی فضاءکم ہو لیکن اس کے لئے بھی ایک متبادل ٹھوس حکمت عملی موجود ہونی چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزارت خزانہ کے مقاصد تو ایک جیسے ہیں لیکن طریقہ کار میں فرق نظر آتاہے ، حکومت چاہتی ہے کہ آئی ایم ایف کے اثرات غریب عوام پر نہ پڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے خود پیشکش کی ہے کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معاونت کرسکتا ہے لیکن پتہ نہیں حکومت کے سامنے کونسی کی مجبوریاں آرہی ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہ رہی ہے ۔

9 thoughts on “پاکستان کی معیشت پر غیریقینی کی فضا طاری ہے : معیشت فرخ سلیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *