ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں 5ارب ڈالر قرض لیا،پی ٹی آئی 5ماہ میں 11ارب ڈالر قرضہ لے چکی ہے :سینیٹر مصدق ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر کا قرضہ لیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت پانچ میں 11ارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالا جارہاہے ، وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات میں اضافہ ہواہے ، حکومتی پالیسیوں میں یوٹرن نہیں ہونا چاہئے ، حکومت تیسرا منی بجٹ لارہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں اور مہنگائی سے لوگوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے لیکن حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ وہ ریگولر فلائٹ سے بیرون ملک جائیں گے لیکن اب ایسا نہیں ہورہاہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو قرضے لئے ان سے گیارہ ہزار میگاوٹ بجلی کے منصوبے بنائے ، موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا ، تھر میں مائننگ کی ، ہیلتھ کیئر پلان دیا ، دانش سکول بنائے اور میٹرو بس بنائی ، ہم نے اس تمام کارکردگی کیلئے پانچ سال میں پانچ چھ ارب ڈالر کا قرضہ لیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت پانچ ماہ میں گیارہ ارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے ، اس قرضے کا کیا کیا گیاہے اور ان کی شرائط کیا ہیں ؟اس بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   پشاور میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے، ایک دہشتگرد ہلاک

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں