پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کرکے نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے اوگرا کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول فی لیٹر 59 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ کمی کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 73 پیسے سستا ہوگیا ہے اس کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال ، جے آئی ٹی کے سربراہ ریکارڈ سمیت طلب

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں