وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی کابینہ مختلف اداروں میں تقرریوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے گی، ایم ڈی پاک لیویا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی تعیناتی اور ایم ڈی نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا،ایجنڈے میں پاکستان اورسعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دیں گے جبکہ کابینہ کو غیرفعال سرکاری اداروں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں مختلف قانونی مسودے بھی زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ مختلف اداروں میں تقرریوں اور تعیناتیوں کی منظوری بھی دے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی پلان 2019 پیش کیا جائے گا جبکہ ایم ڈی پاک لیویا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی تعیناتی اور ایم ڈی نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی 2018 پر غور کیا جائے گااور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کو وزارت مواصلات سے کابینہ ڈویژن میں منتقلی کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان کی ویزا پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گااور وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لئے تکنیکی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔ایجنڈے میں پاکستان اورسعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں معاہدے کی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر کی منظوری بھی شامل ہے۔

7 thoughts on “وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *