پیٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش

اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سمری کی منظوری دئیے جانے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں