اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہراقتدارمیں ایف ایٹ کچہری کے ججز اوروکلاء کو سائلین کی مشکل کا خیال آگیا اور40 روز سے جاری ہڑتال ججزاوروکلاء نے ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔

2 thoughts on “اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *