پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج ، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں۔

3 thoughts on “پاکستان میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *