وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملتان آمد سے قبل مارکیٹں بند کروادی گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی ملتان آمد سے قبل مارکیٹں بند کروادی گئیں جس کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا پاکستان بھی پرانی ڈگر پرچل پڑا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد سے قبل ہی سی وڑہ چوک، سورج میانی، چونگی نمبرایک کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں جس سے شہری پریشان ہوگئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہماری دکانیں یہ کہہ کربند کروا دی گئیں کہ وزیراعلی آرہے ہیں، یہ تو کہتے تھے پروٹوکول نہیں لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ ان کی آمد پر900 پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعلی ایئر پورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جائیں گے، پولیس اورٹریفک اہلکارایئرپورٹ سے پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ والے روڈزپرتعینات رہیں گے، پاسنگ آﺅٹ پریڈ ریکروٹ بیج نمبر57 پولیس ٹریننگ سکول ملتان سے آج پاس آؤٹ ہوگا۔ بیج نمبر 57 کے 1147 ریکروٹس کانسٹیبل پاس آؤٹ ہوں گے، پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کا تعلق ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان اور فیصل آباد ڈویژن سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان مقرر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں