افغانستان سے انخلاکی تیاری کا ٹاسک نہیں دیا گیا، پیٹرک شین ہین

Spread the love

امریکی محکمہ دفاع کے قائم مقام چیف پیٹرک شین ہین نے کہا ہے کہ افغانستان سے مکمل فوجی انخلاکی تیاری کا ٹاسک نہیں دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حوصلہ افزا ہیں تاہم ابھی افغانستان سے مکمل فوجی انخلاکا ٹاسک نہیں دیا گیا ۔سیکریٹری جنرل نیٹو اسٹولسبرگ نے کہا کہ اس وقت تک افغانستان سے نہیں جائیں گے جب تک یقین نہ ہو کہ مقصد پورا ہو چکا.انہوں نے کہاکہ اس بات کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوج کے مستقبل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی گرفتار

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں