’’بنی گالا ریگولرائز ہو سکتا ہے تو باقی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں‘‘

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر بنی گالا کو ریگولرائز کیا جا سکتا ہے تو باقی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ فاروق ستار میڈیا ہاؤسز حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک اور فیصلہ آیا ہے کہ غیر قانونی عمارتیں گرائی جائیں، چاہے گولیاں چلیں یا چھریاں، ہر حال میں آپریشن ہو گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عمارتیں گرانے کی بجائے وہ مستعفی ہوجائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ یہی بات جو سعید غنی کہہ رہے ہیں خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب کابینہ میں توسیع؛ مسلم لیگ (ق) کے وزیرنے حلف اٹھالیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں