امریکی ایلچی کی شام سے انخلاء پر ترک حکام سے بات چیت

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری جمعہ کے روز ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچے ہیں‌ جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ شام سے امریکی فوج کے انخلاء دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔العربیہ کے مطابق امریکی ایلچی کے دورہ ترکی میں وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو، ایوان صدر کے ترجمان اور قومی سلامتی کمیٹی کے وائس چیئرمین ابراہیم قالن کے ساتھ ملاقات شامل ہے۔جمعرات کو ترکی کے ایک مقامی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خارجہ چاوش اوغلو شام کے لیے امریکی مندوب جیمز جیفری سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں شام سے امریکی فوج کے انخلاء، محفوظ زون کے قیام اور امریکا کی طرف سے کرد تنظیم ‘پی کے کے’ کو دیا گیا اسلحہ واپس لینے پر بات چیت کی جائے گی۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں‌ محفوظ زون کی تجویز کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم شام میں‌ کوئی بھی ایسا فیصلہ ترکی کی رضامندی اور معاونت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ترک وزیر نے کہا کہ ترکی کی سرحد کے قریب محفوظ زون شمالی عراق کی سرحد پر بنائے گئے محفوظ زون سے مختلف ہونا چاہیے۔ محفوظ زون کے لیے 20 میل کا علاقہ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *