ملتان میں پولیس تشدد سے ہلاکت پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں پولیس کے تشدد سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو 5 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ملتان میں پولیس کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا ہے کہ اس واقعے کی انکوائری ڈی آئی جی رینک سے کم کا پولیس افسر نہ کرے اور 5 روز کے اندر اس کی انکوائری رپورٹ انہیں جمع کروائی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے اسلام پور میں پولیس اہلکاروں نے منشیات کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران پولیس کے تشدد سے ایک شخص نعمت علی جاں بحق ہو گیا تھا، نعمت علی کے بھائیوں کی درخواست پر تھانے دار اصغر علی اور 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

3 thoughts on “ملتان میں پولیس تشدد سے ہلاکت پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *