ایف آئی اے کا امیر مقام کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون خیبرپختون خوا کے صدر امیر مقام کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے امیر مقام کے خلاف تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم بنا دی ہے جس میں ایف آئی اے، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختون خوا ہائی وے اتھارٹی اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کےنمائندے شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمیٹی الپوری سے بشام روڈ کی تعمیر میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کرے گی، 4 رکنی کمیٹی سوالنامہ مرتب کر کے امیر مقام کو طلب کرے گی۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے فنڈز لیے، جبکہ الپوری سے بشام تک روڈ کا منصوبہ مکمل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات کا قومی اشتہارات پالیسی پر تشویش کا اظہار

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں