چیئرمین سینٹ نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو نہیں بلایا، ترجمان سینٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سینٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر چیئرمین سینٹ نے متاثرہ خاندان کو نہیں بلایا ، متاثرہ خاندان سے ملاقات نہ کرنے کی خبریں بے بنیادہیں۔ ترجمان سینٹ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کومتاثرہ خاندان سے ملاقات کاپیغام نہیں ملا،سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے معذرت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان اسلام آباد کی سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوتے رہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی اورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے انہیں ملاقات کیلئے بلایا تھا،متاثرہ خاندان پولیس کے ساتھ اسلام آباد آئے لیکن ان سے ملاقات نہیں کی گئی اور وہ دارالحکومت کی سڑکوں پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد واپس چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *