ٹرمپ نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، شٹ ڈائون عارضی طور پر ختم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور عارضی طور پر شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ملک میں حکومتی امور بحال ہو گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے 15فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیاگیاتو دوبارہ شٹ ڈاون یاایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کریں گے۔جزوی شٹ ڈاؤن تین ہفتوں کےلیےختم کی گئی ہے جس کے بعد حکومتی محکموں میں کل سےکام شروع ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا ہےکہ جزوی متاثر ہونے والے 800000 محکمہٴ جات کے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس سے 7 بلین ڈالر کے فنڈز کا تقاضہ کیا ہے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کردیا جب کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ملک میں شٹ ڈاؤن کے باعث تقریباً 8 لاکھ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔

4 thoughts on “ٹرمپ نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، شٹ ڈائون عارضی طور پر ختم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *