ہراساں کرنے کا بڑا سبب یونیورسٹی سمسٹر سسٹم ہے، کشمالہ طارق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا ایک بڑا سبب یونیورسٹیوں میں سمسٹر سسٹم ہے جس میں فیکلٹی کا کردار زیادہ طاقتور ہے۔ ایچ ای سی میں منعقدہ سیشن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کا تناسب بہت بڑھ گیا ہے لیکن اس کے ساتھ سماجی رکاوٹوں اور ہراسگی کی جانے کی وجہ سے سماجی مسائل بھی موجود ہیں۔کشمالہ طارق نے کچھ اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 59 فیصد خواتین اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ مرد باآسانی ہراسگی کے الزامات سے بچ جاتے ہیں اسی وجہ سے ہراسگی کے بیشتر مقدمات درج ہی نہیں ہوتے۔

One thought on “ہراساں کرنے کا بڑا سبب یونیورسٹی سمسٹر سسٹم ہے، کشمالہ طارق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *