شہزادہ ہیری کے بعد شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں برطانوی شہزادہ ولیم نے سوئٹرزلینڈ کےشہر ڈاووس میں ایک کانفرنس میں شرکت کےبعد ان کےجوتے کے تلوے میں دیکھا جانے والا سوراخ میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ سوراخ اس وقت دیکھا جب وہ ٹیلی ویژن چینلوں‌کے لیے دستاویزی فلموں کی وجہ سے مشہور صحافی سر David Attenborough کے ساتھ فطری تاریخ پر بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر شاید انٹرویو کرنے والوں نے شہزادہ ولیم کے جوتے میں موجود سوراخ کی توجہ توجہ نہیں کی۔انگریزی جریدے ‘Hello ‘ میں برطانوی شہزادے کے جوتے میں سوراخ کی خبر شائع ہونے سے قبل ‘ٹوئٹر’ پرخرم نامی ایک شخص نے بھی توجہ دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   بابری مسجد اندرونی معاملہ،پاکستان کو ردعمل کا حق حاصل نہیں،بھارت نے دوٹوک پیغام جاری کر دیا -

خبر کے منظرعام پرآنے کے بعد انٹرنیٹ پر شہزادہ ولیم کے جوتے میں سوراخ کے بارے میں سرچ کیاگیا تو ایک ویڈیو اور کئی تصاویر سامنے آئیں۔ یہ فوٹیج ‘بی بی سی 1’ چینل کی طرف سے جاری کی گئی ہے جو ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کے جوتے کے تلوے میں تقریبا ایک سینٹی میٹر کے برابر سوراخ دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی صارفین نے ان کےبھائی شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی طرف بھی توجہ دلائی جو ایک سال قبل ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دیکھا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:   بندروں سے مقابلہ،بھارتی پولیس کوغلیلیں فراہم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں