کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں کی طرح کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے مگر آئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔
بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے ترجمان نے بھی بجلی کی فراہمی میں خلل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی کی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ملا عمر کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر جاری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں