پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے،پہلے مرحلے میں سو پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشنز بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں مکمل احتساب کیا جائے گا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ میں اہم فیصلے کیے گئے،ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ویزا رجیم میں تبدیلی سے فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں تبدیلی سے سیاح پاکستان آئیں گے،بزنس مین اورصحافیوں کونئی ویزاپالیسی سے کافی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیاریگولیٹری اتھارٹی معاملہ صحافتی تنظیموں کےساتھ دیکھاجائےگا،ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کیا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بجٹ سے متعلق مثبت اقدامات کا کافی اچھا ردعمل آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *