آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،ارباب عالمگیر کا فرد جرم کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے رہنما رہنما ارباب عالمگیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرد جرم کیخلاف درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت پشاور میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کیخلاف آج آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوگی،پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر احتساب عدالت پہنچ گئے۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہوںکو آج طلب کر رکھا ہے جن پرجرح کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کررکھا ہے، نیب نے دونوں پر 33کروڑ 21 لاکھ کا ریفرنس دائرکیا ہے ،احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت دونوں پر فرد جرم عائد کی تھی ،دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

12 thoughts on “آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،ارباب عالمگیر کا فرد جرم کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *