ق لیگ کا حکومتی رابطوں کے بعد کابینہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ قاف نے حکومتی رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، قاف لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ آج کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،پاکستان مسلم لیگ قاف نے حکومتی رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہے،قاف لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور ق لیگ کے درمیان دوریاں پائی جاتی ہے ،وفاقی وزراءکی بیانات پر ق لیگ کی قیادت کو خفگی کا اظہار کر چکے ہیں ،چودھری شجاعت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   آزاد کشمیر: وین کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں