سانحہ ساہیوال ،پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ساہیوال کے بعد پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رائے طاہر کو ہٹا کر راؤسردارکوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کااضافی چارج دے دیاگیا ہے جبکہ ہمایوں بشیر تارڑ کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ احمداسحاق جہانگیرکوایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب کااضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ سرفراز الپا کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں ۔ سانحہ ساہیوال کیلئے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کے پہلے سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقارحمید کو ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن کااضافی چارج دے دیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ ذوالفقار حمید کو قیام کے چند ہی گھنٹوں بعد جے آئی ٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنادیا گیا تھا۔

9 thoughts on “سانحہ ساہیوال ،پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *