خلیل فیملی سے ریاست نے زیادتی کی :حکومتی رکن قومی اسمبلی کا اعتراف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہاہے کہ خلیل فیملی کے ساتھ ریاست نے زیادتی کی ہے ، معاوضہ دینے کی بات بھی صحیح طریقے سے نہیں بلکہ منفی انداز میں کی گئی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیاہے کہ خلیل فیملی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ، وہ جس قسم کے صدمے میں ہیں ، ایسے میں جو کہہ رہے ہیں، وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ان کے ساتھ ریاست نے زیادتی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل کے خاندان کو معاوضہ دینے کی بات بھی صحیح طریقے سے نہیں کی گئی بلکہ منفی انداز میں کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑے ظلم و زیادتی کے بعد اگر پھول چلے گئے تو ان کاکوئی اتنا ایشونہیں ہے ، یہ ایک غلطی ہے ، اس کو اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:   قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی،وزیراعظم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں