پنجاب ریونیو اتھارٹی کا معروف ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ ، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور کے بڑے ریسٹورینٹ ’’مونال‘‘ پر چھاپہ،ٹیکس چوری پر ریسٹورنٹ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلز چھپا کر ٹیکس چوری کرنے کے معاملے پرایڈیشنل کمشنر ریونیو اتھارٹی سعدیہ اکمل کی سربراہی میں مونال لبرٹی پہ چھاپہ مارا گیا اور ریسٹورینٹ کی برانچ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ریونیو اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ٹیکس وصول کیا لیکن حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ۔اسٹنٹ کمشنر الطاف حسین متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا جس پر آج کارروائی کی گئی۔ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ ریکارڈ فراہم نہیں کررہی تھی،ریسٹورنٹ انتظامیہ شہریوں سے ٹیکس وصول کیا لیکن حکومت کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے، وزیراعظم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں